23 اکتوبر 2026 - 05:55
ٹرمپ کے یہودی داماد پر مشرق وسطیٰ کے عرب آمرین کی پیسوں کی بارش

ایک امریکی رسالے کی نئی رپورٹ نے امریکی صدر کے داماد "جیرڈ کوشنر" کے بارے میں مشرق وسطیٰ کے آمرین (بادشاہوں، امیروں اور شیخوں) کے ساتھ ان کے خفیہ مالی تعلقات کے نئے پہلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وینٹی فیئر (Vanity Fair) میگزین نے جمعرات کے روز رپورٹ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اسرائیل کے سربراہان کی مالی اعانت سے چلنے والے ـ اور ان ہی کے زیر انتظام ـ خفیہ مالی اکاؤنٹس کی نگرانی کرتا رہا ہے۔

"میتھیو کول" (Matthew Cole) جو جلد شائع ہونے والی کتاب "Princes and Thieves: Jared Kushner and Mohammed bin Zayed's secret plot to remake the Middle East" کے مصنف ہیں، نے ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کے غیر ملکی حکمرانوں کے ساتھ غیر قانونی لین دین کے بارے میں ایک چونکا دینے والا انکشاف پیش کیا ہے۔"

تحریر کا خلاصہ پیش خدمت ہے:

امریکی رسالے وینٹی فیئر (Vanity Fair) نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کو اماراتی، سعودی اور اسرائیلی حکام کے زیرِ انتظام خفیہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل رہی ہے۔

یہ معلومات کوشنر کے آئی فون ہیک سے حاصل ہوئیں، جسے ڈچ انٹیلی جنس نے ہیک کیا تھا۔

معلوم ہؤا کہ کوشنر نے دبئی کے فرسٹ بینک میں قائم "وطنی الامارات" نامی خیراتی ادارے کے اکاؤنٹ سے لاکھوں ڈالر منتقل کئے، جس میں سعودی عرب اور امارات نے 2017 سے تقریباً 750 ملین ڈالر جمع کر لئے تھے۔ یہ رقم امارات کی خفیہ انٹیلی جنس کارروائیوں اور ہتھیاروں کی خریداری کے لئے استعمال ہوتی تھی۔

مزید یہ کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشورے پر محمد بن زاید نے کوشنر کے لئے اسرائیل کے مرکزی بینک میں تقریباً ایک ارب ڈالر کا دوسرا اکاؤنٹ بھی رکھا تھا، جو اس کے ذاتی استعمال کے لئے تھا۔

ان انکشافات کے مطابق، رقم تک کوشنر کی رسائی مقبوضہ اراضی میں مقیم امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے ذریعے ہوتی تھی۔

کوشنر نے یہ اکاؤنٹس امریکی ٹیکس محکمے (IRS) کو ظاہر نہیں کئے، حالانکہ وہ وائٹ ہاؤس کا ملازم تھا اور امریکی قانون کے مطابق، اس کے لئے ہر اکاؤنٹ ظاہر کرنا، لازمی تھا۔

بیرونی حکومتوں سے تقریباً دو ارب ڈالر وصول کرنے کے باوجود اس نے غیر ملکی حکومت کے نمائندے کے طور پر بھی رجسٹریشن نہیں کرائی، جو رشوت اور غیر ملکی ایجنٹ سے متعلق امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جیرڈ کوشنر پر عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ٹرمپ کا اس یہودی-صہیونی داماد ـ اور ایلچی! ـ روس کے ساتھ امن مذاکرات میں اپنے کاروباری شراکت داروں کے لئے اربوں ڈالر کا معاہدہ بنانے، غزہ کی جنگ ـ اور فلسطینیوں کے قتل عام ـ سے منافع کمانے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری، اور مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کشید کرنے میں بھی ملوث رہا ہے اور یہ معاملات امریکہ کے ایپسٹینی صدر ٹرمپ کو بھی معلوم ہیں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلخیص اور ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha